Saturday, April 27, 2024

نیب لاہور نے 20 برس میں پلی بارگین کے ذریعے 32 ارب 68 کروڑ 60 لاکھ اکٹھے کئے

نیب لاہور نے 20 برس میں پلی بارگین کے ذریعے 32 ارب 68 کروڑ 60 لاکھ اکٹھے کئے
December 15, 2020

لاہور (92 نیوز) قومی احتساب بیورو لاہور (نیب لاہور) نے 20 سالوں کے دوران کرپٹ عناصر سے پلی بارگین کے ذریعے 32 ارب 68 کروڑ 60 لاکھ اکٹھے کئے۔

قومی احتساب بیورولاہور کی 20 سالوں کے دوران کرپٹ عناصر سے ریکور کی گئی رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویزات کے مطابق نیب لاہور نے 20 برس میں 32 ارب 68 کروڑ 60 لاکھ پلی بارگین کے ذریعے اکٹھے کیے، 2017ء سے 2020ء تک 14 ارب 99 کروڑ پلی بارگین کے ذریعے اکٹھے کیے گئے۔

نیب دستاویزات کے مطابق 2017ء میں 2 ارب 71 کروڑ 54 لاکھ کی پلی بارگین کی گئی۔ 2018ء میں 3 ارب 28 کروڑ 64 لاکھ 10 ہزار کرپٹ عناصر سے واپس لیے گئے۔

2019ء میں 2 ارب 80 کروڑ 2 لاکھ 70 ہزار قومی خزانے میں واپس جمع کروائے۔ 2020ء میں اب تک 6 ارب 18 کروڑ 94 لاکھ 20 ہزار کی پلی بارگین ہو چکی ہے۔