Thursday, April 18, 2024

نیب لاہور میں شریف فیملی کا بینک ریکارڈ وہیل چیئر پر رکھ کر لایا گیا

نیب لاہور میں شریف فیملی کا بینک ریکارڈ وہیل چیئر پر رکھ کر لایا گیا
May 2, 2019
 لاہور (92 نیوز) شریف فیملی کا ریکارڈ بھی بیمار ہو گیا۔ نیب لاہور میں شریف فیملی کا بینک ریکارڈ وہیل چیئر پر رکھ کر لایا گیا۔ وہیل چیئر پر رکھی گئی فائلوں میں بینکوں کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ تھا۔ نیب شہباز شریف حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ نیب نے شریف فیملی کیلئے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچ افراد کو حراست میں لیا تھا۔ آفتاب محمود، شاہد رفیق، فضل دادعباسی ،قاسم قیوم اور محمد مشتاق سے منی لانڈرنگ میں شریف فیملی کی سہولت کاری کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔ نیب کے مطابق دوران تحقیقات شہباز شریف فیملی کیخلاف کم وبیش تین ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ کے شواہد حاصل کئے جاچکے ہیں۔