Friday, May 17, 2024

احتساب عدالت نے شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

احتساب عدالت نے شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
December 6, 2018
لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت نے شہباز شریف کو  13دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اور جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی گئی ۔  عدالت نے نیب کی جانب سے  جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے  شہباز شریف کو 13 دسمبر تک  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ شہباز شریف عدالت پیش ہوئے تو اس موقع ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی عدالت پہنچنےکی کوشش کی ، پولیس کی جانب سے کارکنوں کو روکا گیا تو کارکنوں نے ہلڑ بازی شروع کر دی جس سے ہنگامہ آرائی برپا ہوئی ۔ اس دوران مسلم لیگ ن کے رہنما کارکنوں کو رام کرانے کی بجائے الٹا  ہلڑ بازی کی ترغیب دیتے رہے ۔ پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔