Friday, March 29, 2024

نیب قوانین میں پینتیس ترامیم کی تجاویز 92 نیوز نے حاصل کر لیں

نیب قوانین میں پینتیس ترامیم کی تجاویز 92 نیوز نے حاصل کر لیں
July 28, 2020
 لاہور (92 نیوز) نیب قوانین میں پینتیس ترامیم کی تجاویز 92 نیوز نے حاصل کر لیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے ایک ارب سے کم کی کرپشن کو نیب کے دائرہ اختیار سے نکالنے کی تجویز دی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے نیب کے پر کترنے کی کوشش کی۔ حکومت نے مسودہ مسترد کر دیا۔ 5 سال پرانے جرم پر نیب ریفرنس دائر نہیں کر سکے گا۔ جائیداد پر تب ایکشن لیا جائے گا جب کرپشن ثابت ہو جائے۔ فائنل ریفرنس میں ترامیم نہیں کی جا سکیں گی۔ عام شہری، سرکاری عہدے دار کی زیر کفالت ہو یا بے نامی دار ہو تو ایکٹ کا اطلاق ہو گا۔ ایک ارب یا اس سے زیادہ کی کرپشن کو جرم سمجھا جائے گا۔ نیب ایک ارب سے کم کرپشن والے کیسز پر کارروائی نہیں کر سکے گا۔