Sunday, May 12, 2024

نیب قوانین میں ترمیم پر آرڈیننس نیب کو اسکے اصل مقصد کی طرف لیجانے کی کوشش ہے، اسد عمر

نیب قوانین میں ترمیم پر آرڈیننس نیب کو اسکے اصل مقصد کی طرف لیجانے کی کوشش ہے، اسد عمر
October 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر پلاننگ اسد عمر نے کہا نیب قوانین میں ترمیم پر آرڈیننس نیب کو اسکے اصل مقصد کی طرف لیجانے کی کوشش ہے۔

اسد عمر میڈیا سے گفتگو میں بولے ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن جیسے ادارے پہلے بھی تھے۔ پہلے ادارے حکومت کے ماتحت تھے۔ ایسے ادارے کی ضرورت تھی جو حکومت اور فیصلے کرنے والوں پر نظر رکھ سکے۔

 انہوں نے کہا نیب کو ہاؤسنگ اتھارٹیز کے آپس کے جھگڑوں کے اندر ڈال دیا گیا۔ اسکے اصل مقصد میں پوری قوم کو فرسٹریشن تھی کہ فیصلے چلتے ہی رہتے ہیں، اسکا کوئی سرا ہی نہیں ملتا۔ اس لیے فیصلہ کیا گیا نیب کو اصل مقصد کی طرف لایا جائے۔ نیب کو اس لئے بنایا گیا کہ ایک ایسا ادارہ ہو جو حکومت اور سیاستدانوں کے اوپر نظر رکھ سکے۔ اب نیب اسی مقصد کی جانب بڑھ رہا ہے۔