Friday, April 26, 2024

نیب قوانین میں تبدیلی نہ کرنا ہماری غلطی تھی، بلاول بھٹو

نیب قوانین میں تبدیلی نہ کرنا ہماری غلطی تھی، بلاول بھٹو
March 20, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیب قوانین میں تبدیلی نہ کرنا ہماری غلطی تھی ۔

نیب ہیڈ کوارٹرز پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس کیس میں مجھے بلایا گیا  اس وقت میری عمر ایک سال تھی ،  یہ میرا احتساب ایک سال سے بھی کم عمر سے کر رہے ہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  نیب مشرف کا بنایا ہوا ادارہ ہے  ، جسے سیاسی انتقام کے لئے بنایا گیا ،  نیب کے کردار سے سب واقف ہیں ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم دھمکیوں سے نہیں ڈرتے ، ہم نے تمام آمر قوتوں کا مقابلہ کیا ، اس کٹھ پتلی حکومت کا بھی کریں گے ۔