Friday, April 26, 2024

نیب قانون پر نظرثانی ، خورشید شاہ نےکمیٹی کےقیام کیلئے 6 نام سپیکر کو بھجوا دیئے

نیب قانون پر نظرثانی ، خورشید شاہ نےکمیٹی کےقیام کیلئے 6 نام سپیکر کو بھجوا دیئے
September 7, 2016
اسلام آباد(92نیوز)نیب قانون پر نظرثانی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کےلئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے  چھ نام سپیکر کو بھجوادیئے۔ بیس رکنی کمیٹی نیب قوانین میں ترمیم کے لئے سفارشات تیار کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق نیب قانون پر نظرثانی کمیٹی کے قیام کے لئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے اپوزیشن اراکین کے نام مانگے گئے تھےجس پر خورشید شاہ نے شاہ محمود قریشی، نوید قمر، نفیسہ شاہ، ایس اقبال قادری،صاحبزادہ طارق اللہ اور آفتاب شیرپاﺅکے نام ارسال کر دیئے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی 20ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں قومی اسمبلی سے حکومت کے 8 ارکان شامل ہوںگے جبکہ قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے 5 اراکین کو کمیٹی میں شامل کیاجائے گا۔ سینیٹ سے 7 ارکان پارلیمانی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی تمام نام موصول ہونے کے بعد کمیٹی کے باضابطہ قیام کا اعلان کریںگے۔ یہ کمیٹی نیب قوانین کا جائزہ لے کر ان میں موجود سقم دور کرنے کے لئے سفارشات مرتب کرے گی جنہیں بعد میں قانون سازی کے ذریعہ قانون کادرجہ دے دیا جائے گا۔