Friday, May 10, 2024

نیب قانون میں مجوزہ ترمیم سے نیب افسران شدید بے چینی کا شکار

نیب قانون میں مجوزہ ترمیم سے نیب افسران شدید بے چینی کا شکار
December 27, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) نیب قانون میں مجوزہ ترمیم سے نیب افسران میں شدید بے چینی کا شکار ہوگئے۔ نیب ذرائع کے مطابق  افسران کا کہنا ہے مجوزہ ترمیم نیب کے موجودہ قانون کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔ افسران نے کہا کہ نئے نیب قانون سے وائٹ کالر کرائم کا تصور ختم ہو جائے گا، نئے قانون سے بدعنوانی کا ثبوت ملزم کے بجائے نیب کو پیش کرنا پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترمیم سے موجودہ کیسز متاثر ہونگے، نیب قانون میں ترمیم سے ملک میں جاری احتساب کا عمل بُری طرح متاثر ہو گا۔