Wednesday, May 8, 2024

نیب قانون میں ترمیم کو ووٹ نہیں دوں گا، شیخ رشید

نیب قانون میں ترمیم کو ووٹ نہیں دوں گا، شیخ رشید
May 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ نیب قانون میں ترمیم کو ووٹ نہیں دوں گا۔ 31 جولائی تک بہت سے بڑے فیصلے ہو جائیں گے۔ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوپر اللہ، نیچے عمران، پھر ریلوے میرے ماتحت ہے، کسی اور کے ماتحت نہیں۔ شٹر کھولنے کا پہلے کہہ دیا تھا، اس وقت کھولے گئے جب لوگ تنگ آ گئے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ روزانہ کی 142 ٹرینیں چلاتے ہیں۔ 15 ٹرینیں اپ اور 15 ڈاؤن چلیں گی۔ عمران خان کی وجہ سے رکا ہوا ہوں۔ پرسوں کی اجازت نہ ملی تو ہاتھ جوڑ کر لوگوں کروڑوں روپے واپس کر دیں گے۔ غریب کی ٹرینیں چلانے میں مزید تاخیر نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پرسوں کے بعد انتظار نہیں کر سکتا۔ پرسوں یا تو ٹرین چلائیں گے یا عید تک ٹرین نہیں چلائیں گے۔ ریلوے حکام کو پرسوں تک تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ لوگ 24 کروڑ روپے پہلے ہی جمع کرا چکے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ساری ٹرینوں کا ضابطہ کار تیار کر چکے ہیں، ٹرینیں 7 کروڑ مسافر، 2 لاکھ ماہانہ مسافر اٹھاتی ہیں۔ کوئی نئی درآمد نہیں کی، انہیں پرانی بوگیوں کو قابل استعمال بنایا۔ کراچی کیلئے 70 ٹرینیں اپ اور 70 ڈاؤن چلتی تھیں، اب 15 چلتی ہیں۔ بدھ کے دن فیصلہ کریں گے، ٹرین چلے گی۔ خود بھی ٹرین چلانے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ آن لائن بکنگ پر بھی عید کیلئے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔ پاکستان ریلوے عید سے پہلے پینشن اور تنخواہیں ادا کر دے گی۔ بلوچستان کیلئے ایک ٹرین جعفر ایکسپریس چلانی ہے۔ بسوں اور جہازوں کو اجازت دی جا سکتی ہے تو ٹرین نے کیا بگاڑا ہے۔