Saturday, April 20, 2024

نیب قانون میں تبدیلی کیلئے 20رکنی پارلیمانی کمیٹی کا اعلان

نیب قانون میں تبدیلی کیلئے 20رکنی پارلیمانی کمیٹی کا اعلان
January 11, 2017

اسلام آباد (92نیوز) قومی احتساب بیورو کے قانون میں تبدیلی کے لئے بیس رکنی پارلیمانی کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ کمیٹی میں نو لیگی ارکان شامل، تحریک انصاف کی نمائندگی شاہ محمود قریشی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیوروکے قانون میں تبدیلی کیلئے اعلان کردہ پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔ 20رکنی کمیٹی میں نو لیگی ارکان زاہد حامد، عبدالقادر بلوچ، انوشہ رحمان، محمود بشیر ورک، محسن رانجھا، اویس لغاری، عثمان ابراہیم جاوید عباسی اور سعود مجید شامل ہیں۔

پیپلزپارٹی کے نوید قمر اور فرحت اللہ بابر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ تحریک انصاف کی نمائندگی شاہ محمود قریشی کریں گے۔ صاحبزادہ طارق اللہ، نعیمہ کشور، ایس اے اقبال قادری اور آفتاب شیرپاو اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کریں گے۔

پارلیمانی کمیٹی آج 2 بجے اپنے چیئرمین کا انتخاب کرے گی۔  چیئرمین کے لئے وزیر قانون زاہد حامد مضبوط امیدوار ہیں۔  پارلیمانی کمیٹی پلی بارگین سمیت نیب آرڈیننس کی تمام شقوں کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی نیب قانون میں اصلاحات کا پیکیج بھی تیار کرے گی۔