Thursday, May 2, 2024

نیب قانون جیسا ہے اب ویسے ہی چلنا چاہئے ، نواز شریف

نیب قانون جیسا ہے اب ویسے ہی چلنا چاہئے ، نواز شریف
December 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف نے کہا نیب قانون جیسا ہے اب ویسا ہی چلنا چاہیے۔ ہم نے تو بھگت لیا اب باقی سب بھی بھگتیں۔ احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیب قانون ہی ٹھیک نہیں ، یہ مشرف نے بنایا تھا، سمجھتا ہوں یہ ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔ ذاتی وجوہات کی بنا پر دل نہیں کرتا کہ کچھ بولوں۔ نواز شریف کی پی ٹی آئی حکومت پر بھی کڑی تنقید ہوئی اور بولے ان کے چار سال میں ڈالر اتنا مہنگا نہیں ہوا جتنا اس حکومت کے چند ماہ میں ہو گیا۔  حکومت کہتے ہے کہ ہم نے ڈالر کو مصنوعی طریقے سے برقرار رکھا تو یہ بھی رکھ لیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوتی ہے یہاں بڑھ جاتی ہے۔ ان کے دور میں 20 روپے کلو ٹماٹر تھا اب 200 سے زیادہ ہے۔ گیس اور کھاد کی قیمتوں میں بھی دو گنا اضافہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا ملکی معیشت یوٹرن سے نہیں سچ بولنے اور کام کرنے سے مستحکم ہوتی ہے۔