Friday, April 19, 2024

نیب غیر جانبدار ادارہ ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

نیب غیر جانبدار ادارہ ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال
June 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال  نے کہا کہ نیب غیر جانبدار ادارہ ہے ، احتساب کے عمل کو بلا خوف و تفریق جاری رکھا جائیگا ، ساتھ ہی افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں کرپشن میں ملوث بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا، توجہ میگا کرپشن کیس کے خلاف ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کی ترجیحات سے آگاہ کردیا ، جاری بیان میں بتایا کہ نیب غیر جانبدار ادارہ ہے اور احتساب کے عمل کو بلا خوف و تفریق جاری رکھے گا ، پاکستان میں کرپشن میں ملوث بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔ جس سے کرپشن میں بتدریج اضافہ ہوا اب ہماری توجہ میگا کرپشن کے خلاف ہے ، اس کا اثر بتدریج نچلے درجے کی کرپشن کو بھی کم کرے گا۔ چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ ایک تاثر ہے کہ نیب کی وجہ سے بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو خوف ہے اور یہ ملکی معیشت پر منفی طور پر اثرانداز ہو رہا ہے۔ چیئرمین نیب نے بزنس کمیونٹی کو بلاخوف اور دلجمعی سے اپنا مثبت کام جاری رکھنے کا مشورہ دیا اور کہا نیب کا بنیادی کام سرکاری عہدیداروں اور پبلک فنڈ میں کرپشن کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کسی طرح ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کے خلاف نہیں ہے ، انہوں نے یقین دلایا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کو نیب سے کوئی شکایت نہیں  ہو گی۔