Thursday, April 25, 2024

نیب عوام کی لوٹی ہوئی دولت ریکور کرانے میں کوشاں ہے ، چیئرمین نیب

نیب عوام کی لوٹی ہوئی دولت ریکور کرانے میں کوشاں ہے ، چیئرمین نیب
March 13, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا معاشی ترقی کے لیےموثر احتساب کا نظام لازم ہے۔ نیب عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس ریکور کرانے میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے لئے موثر احتساب کا نظام لازم ہے  ،میگا کرپشن کیسز، عوام سے دھوکہ دہی، ہاؤسنگ سوسائٹیز سمیت فراڈ کے کیسز پر نیب کی توجہ مرکوز ہے ۔ عوام کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانے میں نیب اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب راولپنڈی میں انتہائی جدید فرانزک سائنس لیب قائم کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک، فنگر پرنٹس تجزیہ سمیت اہم ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔