Wednesday, April 24, 2024

نیب صرف سیاستدانوں کو دبانے کیلئے استعمال ہوتا ہے ،شاہد خاقان عباسی

نیب صرف سیاستدانوں کو دبانے کیلئے استعمال ہوتا ہے ،شاہد خاقان عباسی
October 12, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب صرف سیاستدانوں کودبانےکیلئےاستعمال ہوتاہے، یہ حقیقت ہے یا پاکستان کو چلائیں یا نیب کو۔

شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں  پیشی کے بعدصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ نیب صرف سیاستدانوں کو دبانےکےلئے استعمال کیاجارہاہے، نیب اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

مسلم لیگ ن کےرہنما نےکہاکہ ملک میں مہنگائی نےعوام کا جینا مشکل کر دیا ہے ، لیکن وزیراعظم کو آٹے دال کا بھاو معلوم نہیں ۔

اس سے پہلےاحتساب عدالت میں ایم ڈی پی ایس او کی غیرقانونی تقرری کیس کی سماعت بغیرکسی کارروائی کےدو نومبر تک ملتوی کردی گئی۔