Sunday, May 12, 2024

نیب صرف اپوزیشن کے لیے بنایا گیا تھا ، شاہد خاقان عباسی

نیب صرف اپوزیشن کے لیے بنایا گیا تھا ، شاہد خاقان عباسی
April 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے نیب صرف اپوزیشن کے لیے بنایا گیا تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا انہیں نیب سے کوئی ڈر نہیں۔ سیاسی جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ معیشت زوال پذیر ہے اور مہنگائی عروج پر ہے۔