Thursday, April 25, 2024

نیب سے ہم بچے نہیں نہ آپ بچیں گے ، راجہ پرویز اشرف

نیب سے ہم بچے نہیں نہ آپ بچیں گے ، راجہ پرویز اشرف
July 29, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے نیب سے ہم بچے ہیں نہ آپ بچیں گے، اسے اچھی طرح جانتے ہیں، یہاں پگڑیاں اچھالنا معمول بن گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں  خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چیخ چیخ کر الزام نہ لگائیں، ن لیگ والے بھی کہتے تھے ہمارا کوئی اسکینڈل نہیں ، آج انھوں نے بھی دیکھ لیا، پی ٹی آئی والوں کو کہتے ہیں تھوڑا صبر کرلیں ، آپکے اتنے اسکینڈل آئیں گے کہ پریشان ہوجائیں گے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ  کسی کو کرپٹ نہیں کہوں گا یہ کام عدالت کا ہے، میرا تو دم گھٹ رہا ہے ان پارساؤں میں ،میں مان لیتا ہوں کہ آپ امانتدار ہیں مگر عوام ماننے کو تیار نہیں،2002 میں ہم اس ایوان میں تھے اور اکثریت ہماری تھی۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ نیب کو اس وقت استعمال کیا گیا اور ہمارے 9 بندے توڑ کر پیپلزپارٹی پیٹری آٹ گروپ بنایا گیاایک ووٹ سے جمالی صاحب کی حکومت قائم کی گئی  ، ہم نے نیب دیکھا ہوا ہے،آج ہماری باری ہے کل آپ کی باری ہوگی۔