Thursday, April 25, 2024

نیب سکھر کے قمبر اور شہداد کوٹ میں چھاپے ، سات گودام سیل کر دیے

نیب سکھر کے قمبر اور شہداد کوٹ میں چھاپے ، سات گودام سیل کر دیے
May 2, 2019
 کراچی (92 نیوز) اندرون سندھ میں گندم کے گودام نیب کے ریڈار پر آگئے۔ نیب سکھر نے قمبر اور شہداد کوٹ میں چھاپے مار کر سات گودام سیل کر دیے۔  نیب نے محکمہ خوراک سندھ کے کرپٹ افسران کے گرد شکنجہ کس دیا۔ قومی احتساب بیورو سکھر کی ٹیم کے قمبر اور شہدادکوٹ میں چھاپے مار کر گندم کےسات  گودام سیل کر دیئے جبکہ فوڈ انسپکٹر فرار ہو گئے۔ نیب ٹیم کی طرف سے ریکارڈ طلب کرنے پر محکمہ خوراک کا عملہ بھی غائب ہو گیا۔ قمبرمیں ایک ،شہدادکوٹ میں دو اور تحصیل وارہ میں چار گودام سیل کیے گئے۔ تین دن بعد گندم کی بوریوں کی گنتی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق گندم کی ہزاروں بوریاں غائب ہونے کی شکایات موصول ہونے پر چھاپے مارے گئے جبکہ گوداموں میں موجود گندم کی بوریوں میں مٹی بھری ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔