Thursday, May 2, 2024

نیب سکھر کا خانپورمہر کی فلور مل پر چھاپہ ، راجا فلور ملز کا تمام ریکارڈ تحویل میں لے لیا

نیب سکھر کا خانپورمہر کی فلور مل پر چھاپہ ، راجا فلور ملز کا تمام ریکارڈ تحویل میں لے لیا
May 7, 2019
سکھر (92 نیوز) نیب سکھر کی ٹیم نے خانپورمہر کی فلور مل پر دوبارہ چھاپہ مارا اور راجا فلور ملز کا تمام ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ نیب ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سول جج کی نگرانی میں چھاپہ مارا۔ نیب ٹیم نے مل میں رکھی گندم کی بوریوں کی گنتی کی۔ نیب ٹیم نے راجا فلور ملز کا تمام ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا۔ قبل ازیں قومی احتساب بیورو سکھر کی ٹیم نے قمبر اور شہدادکوٹ میں چھاپے مار کر گندم کےسات گودام سیل کر دیئے تھے جبکہ فوڈ انسپکٹر فرار ہو گئے تھے۔ نیب ٹیم کی طرف سے ریکارڈ طلب کرنے پر محکمہ خوراک کا عملہ بھی غائب ہو گیا تھا۔ قمبر میں ایک ،شہدادکوٹ میں دو اور تحصیل وارہ میں چار گودام سیل کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق گندم کی ہزاروں بوریاں غائب ہونے کی شکایات موصول ہونے پر چھاپے مارے گئے تھے جبکہ گوداموں میں موجود گندم کی بوریوں میں مٹی بھری ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا تھا۔