Friday, March 29, 2024

نیب سکھر نے محکمہ خوراک میں کرپشن کی انکوائری شروع کر دی

نیب سکھر نے محکمہ خوراک میں کرپشن کی انکوائری شروع کر دی
August 25, 2018
سکھر(92 نیوز) نیب سکھر نے محکمہ خوراک میں کرپشن کی انکوائری شروع کر دی، نیب نے نوٹس جاری کرتے ہوئے محکمہ خوراک سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ نیب سکھر نے محکمہ  خوراک سندھ کی کروڑو روپے کی گندم جعلسازی سے فروخت کرنے کی انکوائری شروع کی اور اس سلسلے میں نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔ فلور ملز میں رکھی گئی کروڑوں روپے کی گندم جعلسازی سے فروخت کرنے اور من پسند ایکسپورٹرز کو ادھار پر دینے کا انکشاف  ہوا  ، اسکینڈل کے سامنے آتے ہی نیب سکھر حرکت میں آگیا  اور گندم کی خرید و فروخت سے متعلق انکوائری شروع کردی  ۔ نیب نے محکمہ خوراک کو نوٹس جاری کردیا  اور سیکرٹری خوراک سے گندم میں خورد برد کا مکمل ریکارڈ مانگ لیا ۔۔ نیب نے مالی سال 15-2014 میں ادھار دی گئی گندم کا بھی مکمل ریکارڈ طلب کرلیا  جبکہ ایکسپورٹرز اور انہیں سبسڈی دام پر دی گئی گندم کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔