Saturday, May 11, 2024

نیب سکھر نے عباس جاکھرانی کو گرفتار کر لیا

نیب سکھر نے عباس جاکھرانی کو گرفتار کر لیا
September 21, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سکھر نیب نے جیکب آباد میں کارروائی کرتے ہوئے اعجاز جاکھرانی کے کزن میر عباس خان جاکھرانی کو گرفتار کرلیا ،انہیں آج احتساب عدالت میں پیش کرکے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔ میر عباس خان جاکھرانی پر ایجوکیشن ورکس ڈسٹرکٹ جیکب آباد کے کروڑوں روپے کے فنڈز خرد برد کرنے کا الزام ہے، ملزم نے جیکب آباد کے سرکاری اسکول عمارتوں کی مرمت کے نام پر 15 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی۔ آزاد خان بحرانی سمیت 15 مختلف افراد کے اکائونٹس سے یہ تمام رقم میر عباس خان جاکھرانی کے اکائونٹ میں گئی، جیکب آباد کے سرکاری اسکول عمارتوں میں برائے نام مرمت کرائی گئی۔ نیب میں میر عباس جاکھرانی کے خلاف بم پروف گاڑی کی خریداری پر بھی انکوائری چل رہی ہے، بم پروف گاڑی کی خریداری کیس میں میر عباس جاکھرانی نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت لے رکھی تھی۔