Wednesday, May 8, 2024

نیب سکھر نے خورشید شاہ کے مرحوم بھائی کو تین مارچ کو طلب کرلیا

نیب سکھر نے خورشید شاہ کے مرحوم بھائی کو تین مارچ کو طلب کرلیا
March 2, 2020
سکھر ( 92 نیوز) نیب سکھر نے خورشید شاہ کرپشن کیس میں مرحومین کو بلانا شروع کر دیا ،نیب سکھر نے خورشید شاہ کے مرحوم بھائی علی نواز شاہ کو 3مارچ کو طلب کرلیا۔ علی نواز شاہ 8سال قبل انتقال کرچکے ہیں، مرحوم علی نواز شاہ کو شاہ اسپننگ ملز لمیٹڈ  سے متعلق تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ نیب سکھر اس سے قبل بھی مرحوم عبدالفتح انڈھڑ کو بھی طلب کرچکی ہے، میاں عبدالفتح انڈھڑ بھی سات سال قبل انتقال کرچکے ہیں ۔ پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ پر ایک ارب تیس کروڑ روپے کا ریفرنس دائر ہے۔