Saturday, April 20, 2024

نیب سپریم کورٹ میں ایک بار پھر وصول کی گئی رقم کی تفصیل پیش نہ کرسکا

نیب سپریم کورٹ میں ایک بار پھر وصول کی گئی رقم کی تفصیل پیش نہ کرسکا
July 24, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ میں جاری میگا کرپشن سکینڈل مقدمے کی سماعت کے دوران نیب ایک مرتبہ پھر وصول کی گئی رقوم کی فہرست عدالت میں پیش نہ کر سکا،جس پر عدالت نے کہا کہ اگر نیب افسران ادارہ نہیں چلا سکتے تو عدالت خود  آرڈر پاس کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں میگا کرپشن کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے نیب حکام کوایک مرتبہ پھر آڑے ہاتھوں لیا۔  انہوں نے استفسار کیا کہ نیب کی جانب سے ریکور کئے گئے دو سو باسٹھ ملین روپے کی تفصیلات کیوں فراہم نہیں کی جارہیں ؟ ،،جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ نیب بارگین کے حوالے سے ایک ہفتے میں شفاف رپورٹ پیش کرے۔ اگر نیب افسران ادارہ نہیں چلا سکتے تو عدالت کو بتا دیں پھر عدالت خود  آرڈر پاس کرے گی، انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے مزیدکہا ہے کہ جس ادارے نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہے اس کو پاک کون کرے گا ۔ انہوں نے نیب کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر  ایک ہفتہ میں تفصیلی رپورٹ پیش نہ ہوئی توچیئرمین نیب پر اسکی ذمہ داری عائد ہو گی ۔ نیب کے پراسیکیوٹر فوزی ظفر نے عدالت کو اگلے ہفتے رپورٹ جمع کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔