Monday, May 6, 2024

نیب، سپارکو اور بحریہ ٹاؤن زمین کی حد بندی کرلیں ، جسٹس عظمت سعید

نیب، سپارکو اور بحریہ ٹاؤن زمین کی حد بندی کرلیں ، جسٹس عظمت سعید
January 9, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) بحریہ ٹاؤن کراچی سے متعلق کیس میں جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس میں کہا سندھ حکومت سو رہی ہے اس کو نہ جگائیں۔ نیب، سپارکو اور بحریہ ٹاؤن آج بیٹھ کر زمین کی حد بندی کرلیں۔ بحریہ ٹاون کراچی کیس کی سماعت کے دوران وکیل الاٹیز نے کہا کہ عدالت زمین کی قیمت مقرر کرے۔ جو قیمت مقرر ہو گی ہم ادا کرنے کو تیار ہیں۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا اگر قیمت کا تعین کیا تو ریٹ 2019 کا مقرر ہو گا۔ تفتیشی آفیسر نیب نے عدالت کو بتایا کہ سروے رپورٹ میں بحریہ ٹاون کے قبضے میں 25601 ایکڑ اراضی ہے ، 2012 سروے کے مطابق 12156 ایکڑ اراضی بحریہ کے پاس تھی۔ بحریہ کی تمام خریدو فروخت بھی غیر قانونی ہے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ نیب کے مطابق 330 ارب سے زائد کی رقم بحریہ پر بنتی ہے۔ تصدیق کروائی تو زمین کی قیمت بڑھ جائے گی۔ نیب سپارکو اور بحریہ ٹاون بیٹھ  کرزمین کی حد بندی کرلیں ۔عدالت رینجرز اور پولیس کو حکم کر دے گی۔ تجاوزات گرا دیں۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل قاسم چوہان نے عدالت کو بتایا کہ تحت پڑی کی حد تک سروے مکمل ہو چکا ہے۔ راولپنڈی اور مری بحریہ ٹاون کی تعمیر کے لیے 80 ہزار کے قریب درخت بیچے گئے ۔ عدالت نے آئندہ منگل تک مفصل رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔