Sunday, September 8, 2024

نیب سندھ کا کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹی کے دفتر پر چھاپہ ، ریکارڈ تحویل میں لے لیا

نیب سندھ کا کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹی کے دفتر پر چھاپہ ، ریکارڈ تحویل میں لے لیا
July 15, 2016
کراچی(92نیوز)نیب سندھ نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارکر ریکارڈ تحویل میں لےلیا اور افسر سمیت دوملازمین سےپوچھ گچھ بھی کی۔ تفصیلات کےمطابق  نیب کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اداروں میں کرپٹ اور بدعنوان افسران و ملازمین کےخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں،نیب نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارکر ریکارڈ قبضے میں لےلیا،اس دوران افسر حاجن شاہ سمیت دو ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ نیب حکام نے سوسائٹی افسر حاجن شاہ سے سوال کیا کہ قیمتی پلاٹ کس کی ہدایت پر کوڑیوں کے دام الاٹ کئے گئے؟جواب میں متعلقہ افسر نےبتایا کہ یہ الاٹمنٹ ان کے چارج لینے سےقبل کی گئی، ان کےپاس کوئی معلومات نہیں،نیب حکام نےایک اور سوال کیا کہ لینڈ گریبر جمال نے کئی پلاٹوں پر قبضہ کیسے کرلیا؟جواب میں حاجن شاہ نے بتایا کہ جمال نے تین پلاٹوں پر قبضہ کیا،جس کی درخواست نیب کو پہلے ہی دی جاچکی ہے۔ سوسائٹی کےافسر حاجن شاہ نےنیب کو مزید بتایا کہ لینڈ گریبر جمال کےعلاوہ آصف لانیا، سلطان اور گل حسن نے بھی پلاٹوں پر قبضہ کیا ہے۔