Friday, April 26, 2024

نیب زدہ لوگوں کی ملاقاتوں سے عمران خان کو فرق نہیں پڑتا ، شیخ رشید

نیب زدہ لوگوں کی ملاقاتوں سے عمران خان کو فرق نہیں پڑتا ، شیخ رشید
March 12, 2019
 اسلام اباد (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا نیب زدہ لوگوں کی ملاقاتوں سے عمران خان کو فرق نہیں پڑتا۔ ٹی بی اسپتال راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کی بیماریاں اور حکومت کرنے کی لالچ دیکھ لیں، انکے رنگ پسٹن بیھٹے ہوئے ہیں، پلگوں میں کچرا ہے، ساری قوم کو پتا ہے کہ نواز شریف کا علاج لال حویلی میں ہے۔ شیخ رشید  کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اپنی جگاڑ لگا لی ہے، بلاول بھٹو زرداری جیل پوچھنے گئے تھے کہ انکو کوئی رستہ بتایا جائے۔ انھوں نے شہباز شریف کو کنگ سائز لوٹا قرار دیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا نالہ لئی کا نقشہ پورے شہری کو تبدیل کر دے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے  نالہ لئی پروجیکٹ  کی دعوت قبول کرلی  ہے۔ وزیر اطلاعات بننے سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ معذرت خواہ ہیں ۔ وزیر اطلاعات بننے کی کوئی خواہش نہیں۔