Friday, May 17, 2024

نیب ریمانڈ میں ایک موت 2004،دوسری 2014 میں ہوئی ، شہزاد اکبر

نیب ریمانڈ میں ایک موت 2004،دوسری 2014 میں ہوئی ، شہزاد اکبر
January 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیب ریمانڈ میں دو اموات ہوئیں ، ایک 2004 اور دوسری 2014 میں ہوئی ۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ 2004 میں سجاد نامی شخص جب کہ 2014 میں رزاق نیب ریمانڈ کے دوران جاں بحق ہو ا، تاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ یہ اموات  حال ہی میں ہوئی ہیں ،براڈ شیٹ والا معاملہ سامنے  آیا تو فیصلہ کیا اس پر وکلاء سے مشاورت کریں گے ، براڈ شیٹ کے حوالے سے فیصلوں کو پبلک کر دیا گیا ہے ۔

مشیر داخلہ نے کہا کہ براڈ شیٹ کی کہانی مئی 2000 سے شروع ہوتی ہے ، دسمبر 2000 میں نواز شریف معاہدے کے تحت ملک چھوڑ جاتے ہیں ۔2008 میں براڈ شیٹ کیساتھ دوبارہ معاہدہ کیا جاتا ہے ۔