Friday, April 19, 2024

نیب ریفرنسز ، نوازشریف کا قطری شہزادے کے خطوط سے لاتعلقی کا اظہار

نیب ریفرنسز ، نوازشریف کا قطری شہزادے کے خطوط سے لاتعلقی کا اظہار
November 15, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نیب ریفرنسز کی سماعت میں نیا موڑ آ گیا۔ نوازشریف نے قطری شہزادے کے خطوط سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ نوازشریف نے کہا کہ میرا نام کسی بھی دستاویزات میں نہیں ، نہ کسی بھی حیثیت سے ٹرانزیکشن کا حصہ رہا۔ دوسری طرف العزیزیہ ریفرنس میں ملزم نوازشریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ دوسرے روز بھی 342 کا بیان قلمبند کرانے کا سلسلہ جاری رہا۔ مذید 45 سوالوں کے جوابات جمع کرا دئیے گئے۔ 151 سوالوں میں سے ابتک 90 سوالوں کے جواب دے دیئے۔ اپنے بیان میں ملزم نوازشریف نے کہا پاناما کیس سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ قابل قبول شہادت نہیں۔ رپورٹ کے دس والیم محض ایک تفتیشی رپورٹ ہے۔ حسن نواز کا انٹرویو اور متفرق درخواستیں بطور شہادت نہیں پڑھی جا سکتیں۔ 1999 کے مارشل لاء کے بعد ہمارے کاروبار کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا۔ شکایت بھی درج کرائی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ہمارے ساتھ یہ صرف 1999 میں نہیں ہوا۔ یہ ہمیشہ ہوتا آیا ہے، ہمارے خاندان کی درد بھری کہانی ہے۔ نوازشریف نے اپنے بیان میں کہا جلاوطنی کے دنوں میں نیب نے غیر قانونی طریقے سے ہماری خاندانی رہائش گاہ کو تحویل میں لے لیا۔ نیب نے صبیحہ عباس اور شہباز شریف کے نام جائیداد کے کاغذات بھی قبضے میں لیے۔ رمضان شوگر ملز اور چوہدری شوگر ملز کو مذموم مقاصد کے تحت کام کرنے کی اجازت دی گئی۔ چوہدری شوگر ملز سے 110 ملین اور رمضان شوگر ملز 5 ملین روپے نکلوا لیے گئے جو واپس نہیں کیے گئے۔ انہوں نے  کہا یہ کہنا درست نہیں کہ سعودی عرب میں ہمارے پاس وسائل یا پیسہ نہیں تھا۔   1999 کے مارشل لاء کی الگ کہانی ہے، موقع ملا تو بتائیں گے۔