Thursday, May 2, 2024

نیب ریفرنسز: شریف خاندان کے خلاف آج پھر سماعت

نیب ریفرنسز: شریف خاندان کے خلاف آج پھر سماعت
January 3, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج دوبارہ ہوگی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سماعت کریں گے جب کہ عدالت نے استغاثہ کے مزید 2 گواہوں زوار منظور اور تسلیم خان کو طلب کر رکھا ہے۔

نیب ٹیم احتساب عدالت پہنچ گئی جب کہ وکیل صفائی خواجہ حارث بیانات کی روشنی میں گواہوں پر جرح کریں گے۔

آج ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوں گے جب کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر بھی حاضری یقینی بنائیں گی، اس موقع پر عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

فلیگ شپ انویسٹمنٹ کی 18، ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی 17 اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 21 سماعتیں ہوچکی ہیں۔

نوازشریف کی نیب عدالت میں آج 11ویں پیشی ہے جبکہ مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث بھی انکے ہمراہ ہیں۔ سابق وزیراعظم خصوصی پروٹوکول میں احتساب عدالت پہنچے۔