Saturday, May 18, 2024

نیب ریفرنس انتقام پر مبنی ہے، ایسے احتساب کو نہیں مانتا، نواز شریف

نیب ریفرنس انتقام پر مبنی ہے، ایسے احتساب کو نہیں مانتا، نواز شریف
December 6, 2017

لندن (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر عدلیہ کو نکتہ چینی کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ نیب ریفرنس انتقام پر مبنی ہے۔ ایسے احتساب کو نہیں مانتا۔
لندن پہنچنے پر اپنے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ حمود الرحمان اور ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ بھی عام کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دھرنوں کی سیاست کو نہیں بھولے۔ پاکستان کے ساتھ گھناؤنا مذاق بند کرنا ہو گا۔
نواز شریف نے کہا کہ ان کی کسی سے نہیں بنتی تو پھر دوسرے وزراء اعظم کو کیوں نکالا گیا؟۔
سابق وزیر اعظم نے ایک سوال پر کہا کہ دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا صلہ نا اہل کر کے دیا گیا۔ وقت قریب ہے جب ہر چیز کھل کر سامنے آئے گی۔
سابق وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی طرح دیگر کمیشنز کی رپورٹ بھی پبلک کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جہنم بنانے کی اجازت نہیں دیں گے اور ملک کیلئے ہر قربانی دینے کو تیارہیں۔