Tuesday, April 23, 2024

نیب راولپنڈی کا نارووال اسپورٹس سٹی کا دورہ ، لوگوں کے بیانات قلمبند

نیب راولپنڈی کا نارووال اسپورٹس سٹی کا دورہ ، لوگوں کے بیانات قلمبند
December 14, 2019
نارووال ( 92 نیوز)  نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن میں   لیگی رہنما احسن اقبال کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ، نیب راولپنڈی کی ٹیم نے  اسپورٹس سٹی کا دورہ  کیا اور  لوگوں کے بیان قلمبند کیے  ، اہم معلومات بھی حاصل کیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے گرد نیب کا شکنجہ مزید سخت  ہو گیا  ، نیب راولپنڈی کی ٹیم نے اسپورٹس سٹی میں چھاپہ مار کر منصوبے میں مبینہ کرپشن سے متعلق اہم شواہد حاصل کرلیے۔ نیب ٹیم نے اسپورٹس سٹی نارووال کی تعمیرات کے معیارکا جائزہ لیا اور گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے ، ذرائع کے مطابق اسپورٹس سٹی نارووال میں تعمیرات نامکمل پائی گئیں ، تحقیقات کی روشنی میں اداروں سے مزید تفصیلات طلب کی جائیں گی۔ نیب کے مطابق احسن اقبال نے اپنے حلقے میں اسپورٹس سٹی کی تعمیرسے قومی خزانے کو پچاس سے 70 اب روپے کا نقصان پہنچایا ، لیگی رہنما احسن اقبال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن سے متعلق نیب راولپنڈی میں پیش ہوکر بیان بھی قلمبند کراچکے ہیں۔ انہوں نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے نیب سے کیس کا ریکارڈ فراہم کی استدعا بھی کررکھی ہے۔