Tuesday, May 14, 2024

نیب راولپنڈی کا ملک ریاض کیخلاف دو کرپشن ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ

نیب راولپنڈی کا ملک ریاض کیخلاف دو کرپشن ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ
February 20, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نیب کا پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے گرد گھیرا مذید تنگ ہونے لگا۔ کرپشن کے دو ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تخت پڑی میں محکمہ جنگلات کی 11 سو 70 کنال اراضی پر قبضہ کرکے بحریہ ٹاون کا فیز 7 اور 8 بنا ڈالا۔ اربوں روپے کی آمدنی حاصل کر لی۔ ارب پتی ملک ریاض نے بحریہ گالف سٹی مری کے قیام کیلئے شاملات کی زمین کو بھی نہ بخشا۔ قبضہ کرکے تعمیرات شروع کر دی۔ نیب نے دونوں معاملات پر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی جانب سے منظوری کے بعد دونوں ریفرنسز احتساب عدالت راولپنڈی میں دائر کیے جائیں گے۔ ملک ریاض کے خلاف بدعنوانی کے کئی مقدمات پہلے ہی عدالتوں میں چل رہے ہیں۔