Friday, April 26, 2024

نیب راولپنڈی کا شاہد خاقان عباسی کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

نیب راولپنڈی کا شاہد خاقان عباسی کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ
July 27, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کشتی بھنور میں پھنس گئی، نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، نیب کے مطابق مہنگی ایل این جی کا معاہدہ کرنے سے خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچا۔ نیب ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے دور میں کئے گئے ایل این جی معاہدے کے بعد پہلے سال 2 لاکھ 72 ہزار ڈالر روزانہ ادا کرنا تھے،باقی 14 سال 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر روزانہ ادا کرنے کا معاہدہ کیا گیا۔ ایک پرائیویٹ کمپنی سے ٹرمینل ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر روزانہ کی بنیاد پر لیا گیا، پہلے سال کے دوران روزانہ ایک لاکھ42ہزار ڈالر کا نقصان ہوا، بقیہ 14 سال کے لیے روزانہ ایک لاکھ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ ایل این جی معاہدے میں خورد برد سامنے آنے کے بعد نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کولاہور سے گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کردیا تھا،شاہد خاقان عباسی اس وقت جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔