Wednesday, May 1, 2024

نیب راولپنڈی نے شہبازشریف کو24 اگست کو طلب کرلیا

نیب راولپنڈی نے شہبازشریف کو24 اگست کو طلب کرلیا
August 21, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، نیب راولپنڈی نے لیگی صدر کو 24 اگست کو طلب کرلیا۔

نیب راولپنڈی نے شہبازشریف کو منگل کے روز تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف پر احسن اقبال کے بھائی کو میٹر و راولپنڈی کا ٹھیکہ خلاف ضابطہ دینے کا الزام ہے۔ نیب راولپنڈی نے ٹھیکے کی تفصیلات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کردی۔