Friday, April 26, 2024

نیب راولپنڈی نے سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر کے بیٹے پرنس سلیم کو گرفتارکرلیا

نیب راولپنڈی نے سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر کے بیٹے پرنس سلیم کو گرفتارکرلیا
November 11, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) نیب راولپنڈی نے سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر کے بیٹے پرنس سلیم کو بینک فراڈ کیس میں گرفتارکرلیا۔ احتساب عدالت نے ملزم کا 4 روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا،4 دن میں گلگت کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر کا بیٹا پرنس سلیم  بینک فراڈ کیس میں نیب کی گرفت میں آگیا ،  نیب راولپنڈی نے گرفتاری کے بعد ملزم کو ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا اور مؤقف اپنایا کہ پرنس سلیم پر سلک روٹ نامی پرائیویٹ کمپنی کے وائس چئیرمین کی حیثیت میں کرپشن کا الزام ہے۔

انہوں نے جعلی دستاویزات پر نیشنل بینک سوست برانچ سے 50 ملین کا قرض لیا ، بارہا طلب کئے جانے کے باوجود وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ انکے مؤکل کو دس سال پرانے کیس میں گرفتار کیا گیا ، عزت دار شخص کو بلاوجہ گرفتار کرکے عزت اچھالی جارہی ہے۔

عدالت نے  4 روز راہداری منظور کرتے ہوئے  ملزم کو گلگت کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔