Friday, April 19, 2024

نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کو 16 مئی کو طلب کرلیا

نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کو 16 مئی کو طلب کرلیا
May 13, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کو 16 مئی کو طلب کرلیا۔ جعلی بینک اکائونٹس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی پھر طلبی ، نیب راولپنڈی نے 16 مئی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ، آصف زرداری  پر سندھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔ نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں9 مئی کے نوٹس پرعدم پیشی  پر سابق صدرآصف علی زرداری کو16 مئی کو پھرطلب کرلیا۔ نیب راولپنڈی نے اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری کو نو مئی کو طلب کیا گیا تھا مگر انہوں نے معذرت کر لی تھی۔ آصف زرداری کی جانب سے نیب کو مہلت کے لئے درخواست بھجوائی گئی ، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ نو مئی کو احتساب عدالت پیشی کےباعث حاضر نہیں ہو سکتے   جس پرنیب راولپنڈی نےانھیں سولہ مئی کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ آصف زرداری  پر سندھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے کا الزام ہے ۔ نیب کے مطابق سندھ حکومت نے ہریش اینڈ کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکے دئیے۔ نیب نے متعلقہ کیس میں احتساب عدالت میں ریفرنس بھی دائر کر رکھا ہے ، ریفرنس میں اومنی گروپ کے عبدالمجید غنی اور مناہل غنی کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔