Thursday, April 25, 2024

نیب راولپنڈی نے 2020 کا پہلا ریفرنس دائر کر دیا

نیب راولپنڈی نے 2020 کا پہلا ریفرنس دائر کر دیا
January 2, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) نیب راولپنڈی نے 2020 کا پہلا ریفرنس دائر کر دیا۔ ریفرنس مشرف دور کے صاف پانی منصوبے کے متعلق دائر کیا گیا۔ ریفرنس پروجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈئیر (ر) سکندر جاوید ، جی ایم نیسپاک جمیل باجوہ، سابق سیکرٹری شہاب انور کے خلاف دائر کیا گیا ہے جبکہ جہانزیب خان، عبادالمعید فاروقی سمیت گیارہ دیگر ملزمان بھی نامزد ہیں۔ ریفرنس کے مطابق ملزمان نے جعلی کمپنیوں کو ساڑھے تین ارب کے ٹھیکے دئیے جس سے حکومتی خزانے کو مزید ساڑھے تین ارب کا نقصان ہوا ۔ ایس ای سی پی نے بھی دونوں کمپنیوں کو جعلی قرار دیا تاہم اہلیت نہ ہونے کے باوجود کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔ فیصل آباد کی کمپنی کو اٹلی کی کمپنی ظاہر کیا گیا جبکہ 45 لاکھ مالیت کے 329 پلانٹ کی جگہ 1295 پلانٹ لگائے گئے۔ پلانٹس کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے کوئی منظوری بھی نہیں لی گئی تھی۔