Thursday, April 18, 2024

نیب خیبرپختونخوا کے 4 پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا

نیب خیبرپختونخوا کے 4 پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا
December 18, 2018
پشاور ( 92 نیوز)  نیب خیبر پختونخوا کے 4 پراسیکیوٹرز نے استعفٰی دے دیا، مستعفی ہونے والوں میں سینئر پراسیکیوٹر عمر فاروق، اشفاق داودزئی، حسنین طارق اور زیراللہ خٹک شامل ہیں ۔ چیئرمین نیب کے نام بھیجے گئے استعفوں میں پراسیکیوٹرز نے ذاتی وجوہات بیان کی ہیں ،پراسیکیوٹرز کے استعفوں سے عدالتوں میں نیب کیسز متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔