Saturday, April 20, 2024

نیب خیبر پختونخوا کی فضل الرحمٰن اور ان کے خاندان کے خلاف انکوائری شروع

نیب خیبر پختونخوا کی فضل الرحمٰن اور ان کے خاندان کے خلاف انکوائری شروع
July 28, 2020
 پشاور (92 نیوز) نیب خیبر پختونخوا نے فضل الرحمٰن اور ان کے خاندان کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔ مولانا فضل الرحمان کے بھائیوں کے خلاف بھی انکوائری کی جائے گی ۔ مولانا عطاء الرحمان اور مولانا لطف الرحمان کے نام بھی انکوائری میں شامل ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان کی اہلیہ اور بچوں کے ناموں پر موجود جائیداد کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے نور عالم خان کے خلاف بھی تحقیقات شروع کی جائیں گی۔ نور عالم خان کی اہلیہ اور خاندان کے دیگر 6 افراد کے خلاف بھی تحقیقات شروع ہو گئیں۔