Friday, April 26, 2024

نیب حکومت کا آلہ کار ہے، مریم نواز

نیب حکومت کا آلہ کار ہے، مریم نواز
November 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نون لیگی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے نیب حکومت کا آلہ کار ہے۔

کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ نیب سے جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو اسکو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عدالت میں فارن فنڈنگ کیس نہیں چل رہا جس میں التوا مانگا جائے۔ التوا نیب مانگ رہا ہے، وہ نہیں۔

ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی درخواست منظور کر لی جس کے بعد سماعت 21 دسمبر تک ملتوی ہو گئی۔