Friday, April 26, 2024

نیب حکام 6 روز بعد بھی آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے میں ناکام

نیب حکام 6 روز بعد بھی آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے میں ناکام
October 20, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) نیب حکام 6 روز بعد بھی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

سندھ ہائیکورٹ نے 6 دن پہلے آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ آغا سراج درانی سمیت نو ملزمان تاحال ضمانتیں کرانے میں ناکام ہیں۔

کیس کی نامزد ملزمہ شمشاد خاتون کی حالت غیر ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق خاتون کو کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ شمشاد خاتون کی ضمانت بھی منسوغ ہوئی تھی۔ کئی دنوں سے شمشاد خاتون غائب رہی۔ شمشاد خاتون گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔ ڈائلسز کیلئے نجی اسپتال میں لایا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ضمانت مسترد ہونے کے بعد سے آغا سراج درانی منظر عام سے غائب ہیں۔ نیب حکام آغا سراج درانی کے صرف ایک گھر کے باہر پہرا لگا کر واپس چلے گئے جبکہ آغا سراج درانی کے کراچی میں چار بنگلے ہیں۔ نیب نے کسی اور بنگلے پر جانے کہ زحمت نہیں کی۔ تاحال آغا سراج درانی سمیت 9 ملزمان کی عدم گرفتاری نیب کے لیے سوالیہ نشان بن گئی۔