Thursday, March 28, 2024

نیب ترمیمی آرڈیننس2017جاری کردیاگیا

نیب ترمیمی آرڈیننس2017جاری کردیاگیا
January 7, 2017

اسلام آباد(92نیوز)صدر نے  نیب ترمیمی آرڈینینس دو ہزار سترہ کی منظوری دے دی  ترمیمی آرڈینینس کے مطابق چیئرمین نیب کا پلی بارگین کا اختیار ختم ہو گیا ہے ۔اب پلی بارگین کی اجازت صرف عدالت دے گی وزیرخزانہ نے ایک پریس کانفرنس میں اس ترمیمی آرڈینینس کی نوید سنائی تھی۔

تفصیلات کےمطابق کرپشن کرو پلی بارگین سے فائدہ اٹھاؤ اور پھر پاک صاف ہو جاؤ بدعنوان عناصر کی تمام موج مستیاں ختم ہو گئیں نیب ترمیمی آرڈینینس جاری کر دیا گیا ۔ آرڈینینس کے مطابق جو ترامیم کی گئی ہیں  ان میں  پہلی یہ  ہے کہ رضاکارانہ رقوم کی واپسی اور پلی بارگین کی دفعات کو عبوری طور پر اکٹھا کر دیا گیا ہے دوسرا یہ کہ رضاکارانہ طور پر ڈیل صرف اُسی صورت میں ہو گی جب عدالت اس کی منظوری دے گی ،چیئرمین نیب پلی بارگین کا اختیار استعمال کرنے کے اہل نہیں رہے۔ تیسرا یہ کہ پلی بارگین کرنے والا شخص ملزم  توٹھہرایا  ہی جائے گا  ساتھ ہی کسی بھی عوامی عہدے کے لئےعمر بھر کے نااہل بھی  ہو جائے گا ۔اسی طرح اگر سرکاری عہدے پر فائز ہو گا تو پلی بارگین کے بعد وہ تاحیات نااہل ہو گا اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کوئی فائدہ حاصل  کرنے کا اہل نہیں ہوگا۔  اس سے پہلے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیب ترمیمی آرڈینینس  کی نوید سنائی تھی اور کہا تھا جلد از جلد اسے نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

اُنیس سو ننانوے میں نیب آرڈینینس کے بعد پہلی مرتبہ سپریم کورٹ اور عوام کی طرف سے پلی بارگین کے قانون کو شدید تیقند کا نشانہ بنایا گیا  جس پر حکومت نے قانون میں ترمیم کی ہے ۔