Friday, April 19, 2024

نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد احتساب عدالتوں میں کیسز کے حوالے سے نئی پالیسی تیار

نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد احتساب عدالتوں میں کیسز کے حوالے سے نئی پالیسی تیار
December 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد احتساب عدالتوں میں کونسا کیس چلے گا اور کونسا نہیں۔ اس حوالے سے نیب نے پالیسی تیار کر لی۔

منی لانڈرنگ کے کیسز پر انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت نیب کارروائی جاری رکھے گا۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب نے تمام بیوروز کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرلز کو خطوط ارسال کر دیئے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کرپشن، آمدن سے زائد اثاثے، اختیارات کے غلط استعمال کے کیسز پر نیب کا اختیار برقرار ہے۔ عوام سے فراڈ کرنے والے پرائیویٹ افراد پر بھی نیب کا اختیار بحال ہو چکا ہے۔ کابینہ اور دیگر فورمز سے منظور شدہ منصوبوں پر بنے کیسز پر اب نیب کا اختیار نہیں۔ محض ضابطے کی غلطیوں پر بھی نیب کارروائی نہیں کرے گا۔ بنک قرض کے معاملات پر کارروائی سے پہلے اسٹیٹ بنک کی منظوری لازمی لی جائے۔

پراسیکیوٹر جنرل نیب نے  ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرلز کو ترمیمی آرڈیننس کے تحت استثنی کے حامل کیسز کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب نےکہا ہے کہ ڈپٹی پراسیکیوٹرز بتائیں ان کے بیورو میں جاری کون کون سا کیس اب مزید نہیں چل سکتا۔ غیر مبہم رائے کیساتھ کیسز کی فہرست فراہم کریں تاکہ ہیڈ کوارٹر ان پر فیصلہ کر سکے۔