Friday, April 26, 2024

نیب ترمیمی آرڈیننس کا سہارا لینے والوں میں مزید ملزمان کا بریت کیلئے عدالتوں سے رجوع

نیب ترمیمی آرڈیننس کا سہارا لینے والوں میں مزید ملزمان کا بریت کیلئے عدالتوں سے رجوع
February 19, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) عدالتوں کا سہارا لینے والوں کی سنچری مکمل ہو گئی۔ مزید 60 سے زائد ملزمان نے بریت کے لیے عدالتوں سے رجوع کر لیا۔ چالیس سے زائد مختلف ریفرنسز کے ملزمان ہائیکورٹ اور احتساب عدالت میں درخواستیں دائر کر چکے ہیں۔ سابق ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود نے بھی نیب آرڈیننس کے تحت درخواست دے دی۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے بھی درخواست دائر کر دی۔ شرجیل انعام میمن، اکرم درانی نے پہلے ہی ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔ راجہ پرویز اشرف، عبدالغنی مجید اور دیگر ملزمان کی احتساب عدالت میں درخواستیں موجود ہیں جبکہ دو ملزمان بلال شیخ، طارق احسن اسلام آباد ہائی کورٹ سے نیب آرڈیننس کے تحت ضمانت پا چکے ہیں۔ بڑی تعداد میں بریت کی درخواستوں کے باعث نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کے لئے مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔