Tuesday, May 21, 2024

نیب ترمیمی آرڈیننس سے کئی ہائی پروفائل کیسز نیب کے ہاتھوں سے نکل گئے

نیب ترمیمی آرڈیننس سے کئی ہائی پروفائل کیسز نیب کے ہاتھوں سے نکل گئے
December 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) نیب ترمیمی آرڈیننس  پر حکومتی تائید اور اپوزیشن کی تنقید بظاہر نورا کشتی دکھائی دیتی ہے ، کئی ہائی پروفائل کیسز نیب کے ہاتھوں سے نکل گئے ۔ چینل  92نیوز کو اپنے ذرائع سے حاصل ہونیوالی معلومات کےمطابق اس ترمیمی آرڈیننس سے حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی فائدہ اٹھائیں گی۔ آصف زرداری،شہبازشریف،حمزہ شہباز،شاہد خاقان عباسی،سعد رفیق،فواد حسن اور احد چیمہ کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔کئی حکومتی شخصیات بھی اس قانون سے فیض یاب ہوں گی۔ ملک میں ’این آر او پلس ‘کی گونج زوروشور سے سنائی  دے رہی ہے ۔نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کےنفاذ سے کئی حکومتی اور اپوزیشن شخصیات کے کیسز نیب کے دائرہ اختیار سےنکل گئے ہیں۔نیا آرڈیننس نیب زدہ کئی سیاستدانوں اور افسروں کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا ہے۔ [caption id="attachment_259123" align="alignnone" width="500"]نیب ترمیمی آرڈیننس ‏ ہائی پروفائل کیسز ‏ نیب ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز نیب ترمیمی آرڈیننس سے کئی ہائی پروفائل کیسز نیب کے ہاتھوں سے نکل گئے ‏[/caption] نیب آر ڈیننس سے فائدہ اٹھانے والوں  کے نام 92 نیوز سامنے لے آیا ۔ ذرائع کے مطابق  ایون فیلڈ اور ایل این جی سمیت کئی اہم کیس نیب کے ہاتھ سے نکل جائیں گے، آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے کو منتقل ہو جائے گا۔شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف، حمزہ شہباز، سعد رفیق ،فواد حسن، احد چیمہ کو فائدہ پہنچے گا۔ نئے ترمیمی آرڈیننس  سے حکومتی شخصیات کی بھی چاندی ہو گئی ۔بی آر ٹی، مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر کیسز کی نیب تحقیقات نہیں ہوں گی ۔ وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ،علیم خان اور سبطین خان سمیت نیب کیسز بھگتنے والی اہم شخصیات بھی اس آرڈیننس کا فائدہ اٹھائیں گی۔ ذرائع کےمطابق نیب ترمیمی آرڈیننس سے لاہور پارکنگ کمپنی،لاہورویسٹ منیجمنٹ،راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے کیسز بھی منتقل ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ۔ 56 دیگرکمپنیوں کے کرپشن کیسز بھی احتساب عدالتوں سے ایف آئی اے، کسٹمز، ایکسائز اور اینٹی سمگلنگ کورٹس کو منتقل ہو جائیں گے۔