Friday, April 26, 2024

نیب ترمیمی آرڈیننس دو ہزار اکیس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

نیب ترمیمی آرڈیننس دو ہزار اکیس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
October 9, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نیب ترمیمی آرڈیننس دو ہزار اکیس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ مؤقف اپنایا گیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف ہے۔ پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس جاری نہیں کیا جا سکتا۔ قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع نہیں ہو سکتی۔ قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کا ہے۔ کسی ایک فرد کے لیے آرڈنینس جاری نہیں کیا جا سکتا۔ نیب ترمیمی آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔