Thursday, May 9, 2024

نیب ترمیمی آرڈیننس، جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزموں کا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ

نیب ترمیمی آرڈیننس، جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزموں کا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ
January 9, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزموں نے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ احتساب عدالت سے رابطہ کر کے درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ نیب کے ترمیمی آرڈیننس کے تحت جعلی اکاؤنٹس کیس کے اہم ملزم عبدالغنی  مجید نے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا ۔ ملزم عبدالغنی مجید نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نئے آرڈیننس کے تحت نیب انھیں نہیں بلا سکتا۔ جعلی بینک اکائونٹس کیس میں نامزد ملزمہ مناہل مجید نے بھی احتساب عدالت سے کیس  بند کرنے کی درخواست کر دی۔ سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن  بھی احتساب عدالت میں  درخواست جمع کرا دی جبکہ ہریش ریفرنس کے ملزمان حسن علی میمن اور اعجاز احمد بھی احتساب عدالت سے رجوع کر چکے ہیں۔