Saturday, April 20, 2024

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، کارروائی کے پرانے اختیارات بحال

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، کارروائی کے پرانے اختیارات بحال
April 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم تاجروں اور بیوروکریسی کے خلاف کارروائی کے پرانے اختیارات بحال ہو گئے۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے نیب کے نجی شخصیات کے خلاف کاروائی کا اختیار ختم کر دیا گیا تھا، سرکاری ملازم یا عوامی عہدیدار کے خلاف پچاس کروڑ سے زاہد کی کرپشن پر کارووائی سکررٹنی کمیٹی سے مشروط کر دی گئی تھی، ترمیمی آرڈیننس میں آمدن سے زاہد اثاثے ثابت کرنا نیب کی ذمہ داری بن گئی تھی۔ نیب ترمیمی آرڈیننس میں سرکاری ملازمین کے محکمہ غلطی پر نیب کا کاروائی کا اختیار ختم کر دیا گیا تھا، سرکاری ملازمین کی جائیداد منجمد کرنے کا نیب کا اختیار ختم ہو گیا تھا، ٹیکس اور اسٹاک ایکسچینج سے متعلق معاملات میں بھی نیب کے دائرہ اختیار سے ختم ہوگئے تھے۔ حکومت اور اپوزیشن میں نیب آرڈیننس کو باقاعدہ قانون میں بدلنے پر پیش رفت نہ ہو سکی۔ قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے آرڈیننس غیر موثر ہو گیا۔ ذرائع وزارت قانو ن کے مطابق حکومت کی جانب سے نیا نیب آرڈیننس لایا جائے گا،غیر موثر نیب آرڈیننس کو پارلیمنٹ میں توسیع کیلئے پیش نہیں کیا جائیگا۔