Saturday, May 11, 2024

نیب تحقیقات کا سامنا کرنیوالی اومنی گروپ کی شوگر ملز کو نواز دیا

نیب تحقیقات کا سامنا کرنیوالی اومنی گروپ کی شوگر ملز کو نواز دیا
January 16, 2020
کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت کا ایک اور انوکھا کارنامہ سامنے  آگیا ، نیب تحقیقات کا سامنا کرنے والے اومنی گروپ کی شوگر ملز کو نواز دیا گیا ۔ اومنی گروپ سمیت 29 شوگر ملز کے لئے 4 ارب 12 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی  اومنی کی نیو دادو شوگر ملز کو 18 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی۔ حکومت سندھ کی  جانب سے کھوسکی شوگر ملز کو 16 کروڑ، لاڑ شوگر ملز کو 14 کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی جب کہ ٹنڈوالہ یار شوگر ملز کو  14 کروڑ، نوڈیرو شوگرمل کو 13 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی۔