Friday, April 26, 2024

نیب بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیروٹالرنس پالیسی اپنائے ہوئے ہیں ، چیئرمین نیب

نیب بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیروٹالرنس پالیسی اپنائے ہوئے ہیں ، چیئرمین نیب
January 1, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیروٹالرنس پالیسی اپنائے ہوئے ہیں ۔ نیب کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے آئین و قانون سے نابلد ہیں۔ نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ اور ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا نیب کرپشن کے خاتمے کیلئے عدم برداشت کی پالیسی جاری رکھے گا ۔ کرپشن کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب کی موجودہ قیادت نے میگا کرپشن کیسز کو الماریوں سے نکالا۔ ان کیسز کو میرٹ اور قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کے خلاف منظم اور جارحانہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، نیب پر تنقید کرنے والوں کو آئین و قانون اور نیب لاء کا علم ہی نہیں۔