Friday, April 19, 2024

نیب بتائے آصف زرداری کیس چلانا چاہتا ہے یا نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی آبزرویشن

نیب بتائے آصف زرداری کیس چلانا چاہتا ہے یا نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی آبزرویشن
December 9, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آبزرویشن دی ہے کہ قومی نیب عدالت کو بتائے کہ آصف زرداری کے کیس کو سات سال ہو گئے، نیب یہ بتائے کہ اپیل چلانا چاہتا ہے یا نہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب پر اسی لئے پولیٹکل انجینئرنگ کا الزام ہے کیونکہ نیب کے پاس کوئی کیس ہوتا ہی نہیں۔ نیب سب کا احتساب کرتا ہے، نیب کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ نیب کو عدالتی وقت ضائع کرنے پر ذمہ دارقرار دیں، پراسیکیوٹر جنرل نیب آئندہ سماعت پر عدالت کو مطمئن کریں۔